24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقازقستان اور ازبکستان کا پیٹروکیمیکل صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

قازقستان اور ازبکستان کا پیٹروکیمیکل صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

- Advertisement -

آستانہ۔27اگست (اے پی پی):قازقستان اور ازبکستان نے تیل و گیس کے شعبے میں اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ کازانفارم کے مطابق یہ بات قازق آئل کمپنی جے ایس سی نیشنل کمپنی "قاز منائی گیس” کے سربراہ اسخات خاسینوف اور قازقستان میں ازبکستان کے سفیر بختیار ابراگیموف کے درمیان ملاقات میں سامنے آئی۔

فریقین نے تیل و گیس صنعت کے اہم شعبوں پر گفتگو کی جن میں جیولوجیکل ایکسپلوریشن، پیداوار، پراسیسنگ، پیٹروکیمسٹری، ڈیجیٹائزیشن اور صنعتی تحفظ کے مسائل شامل تھے۔اسخات خاسینوف نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے صدور کی سرپرستی میں قازق اور ازبک کمپنیوں کے درمیان تعلقات مستقل طور پر ترقی کر رہے ہیں اور اسٹریٹجک نوعیت اختیار کر گئے ہیں۔ دونوں اطراف نے مارچ 2025 میں طے پانے والے تعاون کے معاہدے پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

- Advertisement -

قاز منائی گیس اور ازبکنفٹ گیس مشترکہ جیولوجیکل ایکسپلوریشن اور پیٹروکیمیکل منصوبوں پر عملدرآمد کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہیں جس کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔خصوصی توجہ پیٹروکیمیکل شعبے میں تعاون پر دی گئی ہے جہاں فریقین ایک لینیئر الکائل بینزین پروڈکشن پروجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ پولیمرز کی مشترکہ پراسیسنگ اور تیار مصنوعات کی فراہمی کے امکانات کو بھی نمایاں کیا گیا جو خطے کی مشترکہ مارکیٹ تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں