پشاور۔ 30 جون (اے پی پی):قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ کو المروان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 وہیل چیئرز عطیہ کی گئیں۔المروان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وفد نے ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران حکیم خان کو ہسپتال کے لیے وہیل چیئرز عطیہ کیں۔
ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران حکیم خان نے المروان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایثار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اس موقع پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل افسر اور ایڈمنسٹریشن عملہ بھی موجود تھا۔