قاضی طاہر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی تعینات ۔نوٹیفیکیشن جاری

145

ایبٹ آباد۔ 02 جنوری (اے پی پی):سینئر بیورو کریٹ قاضی طاہر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی تعینات کرکے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کمپنی کے نویں اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا جس پر سیکرٹری بورڈ آف ڈائریکٹر عبداللہ ہارون نے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔قاضی طاہر کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے ۔ وہ محکمہ واپڈا میں مختلف اعلی عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ہزارہ کمپنی میں ان کی تعیناتی نومولود کمپنی کی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لئے باقاعدہ جدوجہد کا آغاز مرکزی نائب صدر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین جمیل اختر تنولی نے 2016 سے کیا تھا۔ہزارہ کمپنی ملک کی بہترین نفع بخش کے طور پر ثابت ہو گی اور کمپنی کے قیام سے ہزارہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہو ں گے ۔ہزارہ کے عوام اورلوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے رہنما شوکت کیانی سمیت دیگر نے قاضی طاہر کو چیف ایگزیکٹو کے عہدے پے تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔