22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںقانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری کے نمائندوں کی کاوشیں لائق...

قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری کے نمائندوں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے دن پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کر تا ہے، قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اقلیتوں کے دن پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کر تا ہے، پارلیمان میں بھی اقلیتی برادری مناسب نمائندگی رکھتی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے زریعے ملک میں امن و استحکام ، اتحاد اور پر امن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کو خصوصی اہمیت دی ، قومی ثقافتی تنوع میں اقلیتی برادری گلدستے میں سجائے گئے پھولوں کی مانند ہیں ، پارلیمان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ، انھیں قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے موثر قانون سازی کی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقلیتی برادری کو حقوق کی فراہمی کے لیے ایوان بالا میں موثر قانون سازی عمل میں لائی گئی ہے، قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں