قانون شہباز شریف کی آمد کا منتظر ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

147

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون شہباز شریف کی آمد کا منتظر ہے، امید ہے وہ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے، مریم صفدر والد کو ملک و قوم پر ترجیح نہ دیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آئین و قانون نے مریم صفدر کے والد کو جو سزا دی ہے تو اسے تسلیم کریں۔ آئین و قانون کو اپنے تابع کرنے والوں کو پہلی دفعہ قانون کے تابع ہونا ناگوار گزر رہا ہے۔