قانون نافذ کرنے والے ادارے پٹرولیم مصنوعات کی ریٹیلرز تک بلا تعطل نقل و حمل کو یقینی بنائیں، ترجمان اوگرا

77
Ogra
Ogra

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پٹرولیم ڈویژن کے تعاون سے چیف سیکرٹریز اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات لے جانے والی ٹینک لاریوں کی ریٹیل دکانوں تک بلاتعطل نقل و حمل کو یقینی بنائیں۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے منگل کو جاری بیان کے مطابق مصنوعات کی نقل و حمل میں ٹینک لاریوں کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے او ایم سیز ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ایک چینل قائم کیا گیا ہے۔