23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیقاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) ملک کے 70 ویں آزادی کے موقع پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، ان کے اہل خانہ، معروف شخصیات اور مقامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر مشتاق علی شاہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد دی۔ پاکستان انٹرنیشنل سکول قاہرہ کے طلباءو طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملی نغموں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ مصر کے سرکاری اخبار نے اس موقع پر خصوصی اشاعت کا اہتمام بھی کیا تھا۔ بعد ازاں پاکستانی سفیر نے مصری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66143

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں