قبائلی اضلاع کی خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کےلئے تربیت کا آغاز

74

پشاور۔ 20 نومبر (اے پی پی):ورکرز ویلفیئر بورڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے نئے ضم قبائلی اضلاع کی خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کےلیے غیر سرکاری تنظیم بیداری کے اشتراک سے شروع کئے گئے پروگرام کے تخت پہلے بیج میں 46 خواتین کو 6 ماہ کی تربیت دیکر اگلے بیچ میں مزید خواتین کو تربیت دینے کا آغاز کر دیا ہے، ورکرز ویلفیئر بورڈ اور بیداری نے 6 مہینوں میں شریک خواتین کو سلائی کڑھائی سیکھائی تاکہ ان خواتین کو مقامی سطح پر ہنرمند بنایا جاسکے اور مالی طور پر مستحکم ہو۔ تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو غیرسرکاری تنظیم کی طرف سے ہر خاتون کو ایک سلائی مشین اور کچھ رقم دی گئی

تاکہ یہ خواتین ابتدائی طور پر اپنے کاروبار کا آغاز کرسکے، اس سلسلے میں ویمن ووکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ورکرز ویلفیئر بورڈ پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد طفیل، ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈبلیو ڈبلیو بی امجد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئر سلمان احمد، حمیرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ووکیشنل ایجوکیشن اور بیداری خیبر پختونخوا کے کوارڈینیٹر کومل نے شرکت۔ سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی نے کورس مکمل کرنے خواتین میں سرٹیفیکیٹس، سلائی مشینیں اور چیک تقسیم کئے۔