- Advertisement -
استنبول ۔ 9 جون(اے پی پی) قبرص کے مسئلے کے حل کے لیے یونانی قبرص اور ترک قبرص کے سربراہوں کا ہفتے میں دو بار ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ترک میڈیا کے مطابق شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے سربراہ مصطفیٰ عاکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیادیس نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی گرین لائن میں قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ اناستاسیادیس کے ساتھ تین گھنٹے تک مذاکرات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ قبرص کے حل کے لیے ہفتے میں دو بار ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8152
- Advertisement -