31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقبوضہ کشمیر: مشترکہ حریت قیادت کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حاملہ خاتون...

قبوضہ کشمیر: مشترکہ حریت قیادت کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حاملہ خاتون کے قتل کی مذمت عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردارادا کرے، سیدعلی گیلانی، میر واعظ، یاسین ملک

- Advertisement -

مسرینگر۔21 اکتوبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ضلع پلوامہ کے علاقے شادی مرگ میں بھارتی فورسز کی طرف سے ایک حاملہ خاتون کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید خاتون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک المناک اور تکلیف دہ واقعہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینے اور کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ان پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔ مزاحمتی رہنماﺅں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترچھل لاسی پورہ پر بھارتی فوج کی یلغار ،مکانات کی توڑ پھوڑ اور مکینوں کو بلاامتےاز عمر و جنس تشدد کا نشانہ بناکردو خواتین سمیت 15افراد کو بری طرح زخمی کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی انتہا قرار دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118466

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں