32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںقتل اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا، ایس...

قتل اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا، ایس ایس پی کورنگی

- Advertisement -

کراچی۔ 20 مئی (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ کورنگی اور زمان ٹائون پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران قتل اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث 6مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4پستول، 2موٹرسائیکلیں، 13موبائل فونز برآمدکرلیے ہیں ۔منگل کے روزیہ بات ایس ایس پی کورنگی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھاقتل میں ملوث ایک ملزم ممتاز رات مقابلے میں مارا گیاجبکہ 2 ملزمان ساجداور شبیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ ملزمان نے 17مارچ کو فرحان نامی شہری سے 25لاکھ روپے چھینے تھے اور سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو ملزم ممتاز نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپڑے کی فیکٹری کے مالک خالد کے قتل میں مطلوب 2 ملزمان عاصم حسین عرف عظیم اور محمد علی کو بھی گرفتارکرلیا گیا ، گرفتارملزمان نے9 مئی کو کپڑے کی فیکٹری کے مالک خالد حسین کو قتل کرکے لاش اسی فیکٹری کے واش روم میں چھپادی تھی، ملزمان کے قبضے سے فیکٹری سے چوری کئےجانے والا کپڑا بھی برآمد کر لیا گیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ زمان ٹائون پولیس نے دوران ڈکیتی شہری ثاقب کے قتل میں ملوث 2ملزمان اسامہ اور کریم جو سگے بھائی ہیں کو بھی گرفتار کرلیاہے،ملزمان نے 2 مئی 2024 کو زمان ٹائون کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا تھا۔ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599400

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں