ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں چار مجرمان کوعمر قید اور مقتول کے ورثا کو دو ، دو لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر قتل مقدمے کا فیصلہ سنایا
قتل کے مقدمہ میں چار مجرمان کو عمر قید اور ہرجانے کی سزا

مزید خبریں
ملتان۔ 21 جون (اے پی پی):ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں چار مجرمان کو عمر قید اور مقتول کے ورثا کو دو ، دو لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر قتل مقدمے کا فیصلہ سنایا۔معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمان محمد عرفان عرف موٹا، محمد عمران ، محمد فرمان عباس ، محمد ساجد نواز کوعمر قید اور ہر مجرم کو دو، دو لاکھ روپے ہرجانہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں قرار دیا کہ ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمان کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سال 2024 میں تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چوک میتلا میں مقتول محمد ناصر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس تھانہ مخدوم رشید نے مقدمہ نمبر 792/2024 بجرم 302، 324، 109، 148 اور 149 درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ دورانِ سماعت استغاثہ نے ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے مؤثر دلائل اور شواہد پیش کیے جنہیں عدالت نے قابلِ اعتماد قرار دیا۔تمام شواہد اور گواہیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد معزز عدالت کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو قتل کے جرم کا مرتکب قرار دیا گیااور انہیں عمر قید کے ساتھ دو، دو لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنا ئی گئی۔








