32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںقتل کے مقدمہ کا فیصلہ، 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرعمر...

قتل کے مقدمہ کا فیصلہ، 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا دی گئی

- Advertisement -

سرگودھا۔ 29 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ پور (ضلع سرگودھا) نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور 10،10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ پور (ضلع سرگودھا) نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سُنا دیا۔ مجرم عرفان اور شہباز نے ناحق قتل کیا تھا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر معزز عدالت نے دونوں ملزمان کوعمر قید اور 10،10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا دی۔ اس موقع پرڈی پی او نے کہا کہ مجرم کو قرار واقعی سزا قانون کا بول بالا ہوتا ہے اور اس کی بالادستی قائم رہتی ہے اس کے ساتھ مظلوم کی دادرسی بھی ہوتی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے اندر خوف پیدا ہوتا ہے جس سے جرائم میں کمی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589607

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں