27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںقدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے...

قدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، طارق فضل چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور متاثرہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور آفات سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔ممبر قومی اسمبلی فتح اللہ خان کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کے لئیے ریلیف اور بحالی کے لئیے وزیراعظم کی طرف سے 46 ملین روپے مختص کرنے سے متعلق نکتہ اعتراض کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ بروقت ڈیٹا شیئرنگ اور پیشگی منصوبہ بندی کے باعث اس مرتبہ سیلاب کے دوران ماضی کے مقابلے میں نقصان نہایت کم ہوا ہے, این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری سے امدادی کارروائیوں کو تیز اور مؤثر بنایا گیا ہے،

- Advertisement -

جبکہ خاص طور پر خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مسلسل کوآرڈی نیشن جاری ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان کی سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کی ریلیف اور بحالی کے لیے 46 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان فنڈز کا مقصد فوری ریلیف کی فراہمی، متاثرہ خاندانوں کی بحالی، اور بنیادی انفراسٹرکچر کی مرمت ہے،حکومت کی پالیسی ہے کہ کسی بھی آفت کے بعد امدادی کارروائی میں تاخیر نہ ہو اور ہر ممکن امداد براہِ راست متاثرین تک پہنچائی جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک قدرتی آفات سے متاثر ہونے والا ملک ہے، اور موجودہ حکومت نے اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے آفات سے قبل تیاری، بروقت ردعمل، اور بعد ازاں بحالی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پاکستان مستقبل میں بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریلیف کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں