قدرتی گیس اور کوئلے کے شعبوں کی مربوط ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، حکام وزارت منصوبہ بندی

43

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)حکومت نے قدرتی گیس، کوئلے کے شعبوں کی مربوط ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لئے مستقبل میں توانائی کے مکس میں اندرونی وسائل کو ترجیح دی جا رہی ہے، مستقبل میں توانائی کی مؤثر حکمت عملی کی جارہی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لئے مستقبل میں توانائی کے مکس میں اندرونی وسائل کو ترجیح دے کر مستقبل میں توانائی کی مؤثر حکمت عملی کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قومی توانائی منصوبہ بندی کے لئے حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جو آنے والے دنوں میں ان کے دور رس نتائج برآمد ہو ں گے۔