لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے ہرادیا۔300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائٹ کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 279 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61 رنز بنائے۔شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان گرین نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے۔عابد علی 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے تھے۔محمد رضوان 76 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان وائٹ کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔