قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا یوم تقدیس قرآن کے موقع پر پیغام

72
Mirza Muhammad Afridi
Mirza Muhammad Afridi

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ آج پورا ملک سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر سراپا احتجاج ہے، اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یوم تقدیس قرآن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔

مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آج پورا ملک سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر سراپا احتجاج ہے ، اس طرح کے واقعات دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت تکلیف کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے دلخراش واقعات کی بھرپور مذمت کرتاہوں، سویڈن اور دنیا کے کسی کونے میں بھی اس قسم کے واقعات کی بھرپور مذمت کرنی چاہئے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، دنیا کی پارلیمانوں کے سربراہان کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔