اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں جامع حکمت عملی وضع کر کے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
اتوار کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں ڈنمارک اور سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں،
او آئی سی ایسے واقعات کو دہشت گردی قرار دے۔سینیٹر مولانا فیض محمد نے کہا کہ یورپ میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، یورپی ممالک میں مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے قرآن پاک کی توہین کی جاتی ہے۔