19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیقرارداد پاکستان کے 78 سال پورے ہونے پر یوم پاکستان ملی جوش...

قرارداد پاکستان کے 78 سال پورے ہونے پر یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا قرارداد پاکستان کی روشنی میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کی تجدید کی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) قرارداد پاکستان کے 78 سال پورے ہونے پر یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا اور اس عزم کی تجدید کی گئی کہ قرارداد پاکستان کی روشنی میں ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ گرا¶نڈ میں صبح 9 بجے شروع ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مشترکہ پریڈ میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین اور سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا تھے جبکہ تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سروسز چیفس، وفاقی وزرائ، غیرملکی سفارتکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اہم شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پریڈ گرا¶نڈ کے اطراف میں عام ٹریفک کا داخلہ دن 2بجے تک ممنوع تھا۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں متحدہ عرب امارات کا دستہ بھی شریک ہوا۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں اونٹوں کا دستہ بھی شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گرلز گائیڈز اور مسلح افواج میں شامل خواتین کے دستہ نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=93755

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں