31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آرمی ہائی ایلٹیچیوٹ سکول رٹو استورکے مابین باہمی...

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آرمی ہائی ایلٹیچیوٹ سکول رٹو استورکے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے

- Advertisement -

گلگت۔10جون (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آرمی ہائی ایلٹیچیوٹ سکول رٹو استور کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز باہمی تعاون کے سمجھوتے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ جبکہ آرمی ہائی ایلٹیچیوٹ سکول رٹو استور کی جانب سے کمانڈنٹ کرنل خلیل الرحمن نے دستخط کئے۔

باہمی تعاون کے سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پرگلگت بلتستان میں ایڈونچرٹوریزم،سکی،آئس ہاکی،راک کلائمبنگ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ دینے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے ذریعے عالمی سطح پر صلاحتیں منوانے کے مواقع فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

اس موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ پورے پاکستان میں پندرہ جامعات میں سپورٹس اکیڈیمزبنائی جارہی ہے ان میں سے ایک قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بن رہی ہے۔جس کے ذریعے ونٹرسپورٹس سمیت دیگر کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کیاجائے گا۔

اس سے قبل کمانڈنٹ آرمی ہائی ایلٹیچیوٹ رٹو کرنل خلیل الرحمن نے جامعہ قراقرم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔باہمی تعاون کے سمجھوتے کی تقریب میں اتفاق کیاگیاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سپورٹس سائنسز کا شعبہ شروع کرنے اور ایڈونچر سپورٹس کے عنوان پر ہنزہ اور غذر میں سیمینارز منعقد کیاجائے گا۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے ماؤنٹین سٹیڈیز پر تصنیف کردہ کتاب بطور تحفہ کمانڈنٹ رٹو سکول کو پیش کی ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=368393

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں