گلگت ۔5دسمبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ آن لائن امتحانی فیس جمع کروانے کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔
شعبہ امتحانات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار11دسمبر2023 سے 10جنوری 2024تک نارمل فیس،11جنوری سے 17جنوری 2024تک ڈبل فیس جبکہ 18جنوری سے 25جنوری 2024تک ٹرپل امتحانی فیس کے ساتھ سالانہ آن لائن امتحانی فیس جمع کرواسکتے ہیں۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقررہ وقت تک اسکولز اور طلبا اپنا آن لائن امتحانی جمع کروائیں۔متعلقہ تاریخ گزر جانے کے بعد کو ئی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات مارچ 2024کے تیسرے ہفتے ہونگے