گلگت ۔17اکتوبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل سی پی ڈی کے زیر اہتما م انجینئرز کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ کے عنوان پرایک روزہ ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق ایک روزہ ورکشاپ میں انجینئرز، پراجیکٹ منیجرز، ڈائریکٹرز اور مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ایک روزہ ورکشاپ میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ اور پی ای سی کے وائس چیئرمین انجینئر ناصر مجید نے شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے ایک روزہ ورکشاپ کو اہمیت کا حامل قرار دیا۔ایک روزہ ورکشاپ میں مختلف قسم کے انٹرایکٹوسیشن ہوئے جس میں شرکاء نے بھرپور حصہ لیا اور ورکشاپ کو پیشہ ورانہ خدمات کے لیے اہم قرار دیا۔اس سے قبل وائس چانسلر سے نیرن سٹیٹ یونیورسٹی کرغزستان کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایرمک بربگیشوو نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان مستقبل کے تعاون کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔