قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں روح پرور سیر ت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

247
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد

گلگت۔18اکتوبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں روح پرور سیر ت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ کانفرنس میں طلبہ وطالبات نے حضور پاکؐ کی شان میں خوبصورت آوازوں میں نعتیہ کلام پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔

بحیثیت مہمان خصوصی سیر ت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ ہمیں پیارے نبی ؐکے طرز زندگی اور ان کے اصولوں کے مطابق اپنے معاملات اور زندگی گزارنے کی اشد ضرورت ہے۔

آپؐ کی زندگی ہمارے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور انبیائے کرام کی زندگی ہمارے لیے بہترین ضابطہ حیات ہے۔وائس چانسلر نے سیر ت النبیؐ کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس سے قبل ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر منظور علی، پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس،لیکچرار اسرار احمد،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد ساغر سمیت دیگر مقررین نے سیرت النبی ؐ پر گفتگو کی اور رسول اللہ ؐ کی زندگی پر عمل کو تمام مسائل کی حل قرار دیتے ہوئے طلبہ وطالبات کو سیر ت النبی ؐسے آشنائی حاصل کرنے پر زور دیا۔ سیرت النبیؐ کانفرنس کے اختتام پروائس چانسلر نے مقررین اور منتظمین کے درمیان تعارفی اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کئے۔