گلگت ۔16فروری (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) میں حج 2025 کے منتخب عازمین کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔اتوار کو شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق کیمپ میں مولانا عثمان شفیق نے عازمین کو مناسک حج کی ادائیگی اور مقامات مقدسہ کی زیارت سے متعلق تفصیلات سے اور ایام حج کے دوران
زیادہ تر وقت عبادات اور اذکار میں صرف کرنے اور عبادات میں کوئی خلل پید ا نہ ہو نے والے ضروری امور سے متعلق آگاہ کیا۔ تربیتی کیمپ میں حج 2025کے لئے منتخب عازمین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزرات مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے تربیتی کیمپس کا انعقاد کے آئی یو کے تعاون سے کیاتھا۔