31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نرسنگ اسکول کے قیام کے حوالے سے اجلاس

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نرسنگ اسکول کے قیام کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

استور۔ 21 مئی (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نرسنگ سکول کے قیام کے حوالے سے آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کی جبکہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت(ڈاکٹر زعیم ضیا ) بطور مہمان شریک ہوئے۔اجلاس کا مقصد علاقے میں نرسنگ تعلیم کو فروغ دینا اور تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کی تیاری کے لیے عملی اقدامات اٹھانا تھا۔ اجلاس میں کے آئی یو کے اعلیٰ حکام اور محکمہ صحت گلگت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ نرسنگ سکول کا قیام نہ صرف تعلیمی ترقی کا حصہ ہے بلکہ گلگت بلتستان میں صحت کے نظام کو مستحکم بنانے کی ایک بڑی کوشش بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے آئی یو جدید تدریسی سہولیات، تجربہ کار فیکلٹی اور معیاری نصاب کے ساتھ نرسنگ پروگرام کو کامیابی سے شروع کرے گا۔ڈی ایچ آو گلگت نے اپنی گفتگو میں کے آئی یو کے اس قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے کو پیشہ ور نرسوں کی اشد ضرورت ہےاور یہ اقدام صحت عامہ کی خدمات میں ایک نمایاں بہتری لائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے ہر ممکن تکنیکی اور ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس کے آخر میں اتفاق کیا گیا کہ نرسنگ اسکول کے قیام کے لیے جلد عملی مراحل کا آغاز کیا جائے گاجن میں منظوری فیکلٹی کی بھرتی، انفراسٹرکچر اور رجسٹریشن کے عمل شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599733

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں