41.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یومِ تشکر کے حوالے سے شاندار تقریب و...

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یومِ تشکر کے حوالے سے شاندار تقریب و ریلی کا انعقاد

- Advertisement -

گلگت۔16مئی (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یومِ تشکر کے حوالے سے شاندار تقریب و ریلی کا انعقا د کیاگیا۔ تقریب و ریلی کا مقصد حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابیوں اور تاریخی فتح کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ ساتھ ہی وطن عزیز کی حفاظت اور عزت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا تھا۔پرووسٹ آفس کے آئی یو کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس پروقار تقریب کی صدارت وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو نے پاک فوج کی بہادری، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”آپریشن بُنیان مرصوص میں پاک فوج کے تینوں شعبوں بری، بحری اور فضائیہ نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا۔

اس شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ پاکستان ایک پرامن، باوقار اور ناقابلِ تسخیر ملک ہے۔ وائس چانسلر نے پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے محافظوں کے جذبے اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور وطن کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔تقریب سے پرووسٹ کے آئی یو ڈاکٹر قمر عباس نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تشکر کا انعقاد کے آئی یو کی جانب سے وطن عزیز اور پاک فوج سے گہری محبت اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا عظیم مظہر ہے۔ یہ تقریب قومی اتحاد، بہادری اور وطن پرستی کے اقدار کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لیے متحد رہیں۔تقریب کے اختتام پر ایک پرجوش یومِ تشکر ریلی نکالی گئی جس میں وائس چانسلر، سینئر انتظامی و تدریسی آفیسران، ملازمین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے وطن کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگیں اور پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے سمیت بھارت کی جارحیت اور مودی کے خلاف نعرے بلند کیے۔یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ تقریب و ریلی میں طلبہ نے اپنی سریلی آوازوں میں ملی نغمے گا کر وطن عزیز کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597936

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں