قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی ملاقات

251
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد
قراقرم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ سیکورٹی سیکشن کے زیر اہتمام سیکورٹی دربار کا انعقاد

گلگت۔20ستمبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ہائیر ایجوکیشن سسٹم سٹرینٹنگ ایکٹیویٹی ریسرچ فنڈ پارٹنر یونیورسٹیوں (HESSA)کے چیف آف پارٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل کے مطابق ملاقات میں ہائیر ایجوکیشن سسٹم سٹرینٹنگ ایکٹیویٹی ریسرچ فنڈ منصوبے کے تحت دونوں اداروں کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

اس منصوبے میں فیکلٹی و اسٹاف کی استعداد کار بڑھانے،طلبا کے لیے سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کرنے سمیت خواتین کی قیادت اور ملازمت کے لیے قابل گریجویٹس پیدا کرنے کے لیے یونیورسٹی گورننس بہتر بنانے کے لیے کام کرنا شامل ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی و تدریسی افسران بھی شریک تھے۔