قراقرم ہائی وے فیز ٹو حویلیاں تا تھاکوٹ ترمیم شدہ جاری منصوبہ کے لیے 2500 ملین روپے مختص

78

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قراقرم ہائی وے فیز ٹو حویلیاں سے تھاکوٹ 118 کلومیٹر طویل ترمیم شدہ پی سی ون کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں مواصلات ڈویژن کے اس جاری منصوبے کے لیے 2500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں شمالی علاقہ جات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تکمیل کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کے تحت حویلیاں سے تھاکوٹ قراقرم ہائی وے کے جاری منصوبے کے لیے 2500 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی طور پر لاگت کا تخمینہ 136659.660 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق منصوبے پر 90 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ہزارہ موٹر وے منصوبے کو برہان سے مانسہرہ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ مانسہرہ تا تھاکوٹ تک موٹروے منصوبے کو اگست کے وسط میں عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔