گلگت۔21مئی (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مالی خودمختاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کے آئی یو کی موجودہ معاشی صورت حال اور مستقبل کے لیے معاشی لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ا جلاس کی صدارت وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ویڈیولنک کے ذریعے کی۔ آن لائن اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز،ڈائریکٹرزاور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔