تہران ۔ 13 اگست (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے بحیرہ کسپیئن کے ساحلی ملکوں کے پانچویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی ہے۔ایرانی خبررسان ادارے کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینے …
قزاخستان میں ایرانی اور روسی صدورکی ملاقات

مزید خبریں
تہران ۔ 13 اگست (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے بحیرہ کسپیئن کے ساحلی ملکوں کے پانچویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی ہے۔ایرانی خبررسان ادارے کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ کسپیئین کو امن و دوستی کے سمندر اور ساحلی ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ دوستی اور تعاون کی تقویت و استحکام کے عامل میں تبدیل ہونا چاہئے۔








