اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے قزاخستان میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی تجارتی نمائش ”قاز فوڈ 2017“ میں شرکت کیلئے 2 مئی 2017ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ادارے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر 2017ءکو شروع ہونے والی عالمی نمائش میں تازہ جمی ہوئی غذائیں، ڈیری، زرعی مصنوعات، پھل، سبزیاں، تیار خوراک، گوشت، مچھلی، …
قزاخستان میں عالمی تجارتی نمائش ”قاز فوڈ 2017“ میں شرکت کیلئے 2 مئی تک درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے قزاخستان میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی تجارتی نمائش ”قاز فوڈ 2017“ میں شرکت کیلئے 2 مئی 2017ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ادارے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 11 ستمبر 2017ءکو شروع ہونے والی عالمی نمائش میں تازہ جمی ہوئی غذائیں، ڈیری، زرعی مصنوعات، پھل، سبزیاں، تیار خوراک، گوشت، مچھلی، بیکری اور بیوریج سمیت مختلف غذائی اشیاءتیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔








