قصور،دو ملزمان کے قبضے سے ساڑھے تین کلو گرام چرس برآمد

99
Accused arrested
Accused arrested

قصور۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان حسنین اور اسد کے قبضہ سے ساڑھے 03 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

ملزمان عرصہ دراز سے تھانہ صدر قصور کے مختلف علاقوں میں منشیات کا مکروہ دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی صدر سیف اللہ بھٹی کی زیر نگرانی سرکل بھر میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔