22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور،ضلع بھر میں صفائی ستھرائی پروگرام جاری

قصور،ضلع بھر میں صفائی ستھرائی پروگرام جاری

- Advertisement -

قصور۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور عمر اویس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک،اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹیز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، نالہ جات اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی، پارکس، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہروں کی سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔\

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں