31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور،مصطفیٰ آباد نہر میں دو دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے

قصور،مصطفیٰ آباد نہر میں دو دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے

- Advertisement -

قصور۔ 23 مئی (اے پی پی):قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد نہر میں دو دوست نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 قصور کے مطابق کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ہم 7 دوست گجومتہ سے نہانے کے لئے مصطفی آباد آئے تھے۔

نہاتے ہوئے دو دوست ہمیں نہیں مل رہے ،لوگوں نے بتایا کہ انہیں ڈوبتے ہوئے دیکھا گیا ہے ہماری مدد کی جائے۔ ہم نے سارا علاقہ ڈھونڈ لیا ہے ہمیں نہیں ملے۔

- Advertisement -

کنٹرول نے نزدیکی اسٹیشن سے گاڑیوں کوروانہ کروا دیا۔ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر لوگوں سے پوچھا۔ موقع پر لوگوں نے بتایا کہ ہم نے دو بندوں کوڈوبتے ہوئےدیکھا ہے، ریسکیو سٹاف نے تلاش شروع کر دی ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600774

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں