34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے گورننس بہتری انیشی ایٹوز (کے پی...

قصور،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے گورننس بہتری انیشی ایٹوز (کے پی آئیز) کے حوالے سے جائزہ اجلا س

- Advertisement -

قصور۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے گورننس بہتری انیشی ایٹوز (کے پی آئیز) کے حوالے سے جائزہ اجلا س گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک، اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالواحید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غلام مصطفی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، ڈسٹرکٹ منیجر ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات، منی پیٹرول پمپس، گیس ریفلنگ دوکانوں، بیکریوں، تندوروں، کریانہ شاپس، ریڑھیوں پر مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر و ضلع میں صفائی ستھرائی، سیوریج لائنوں کی صفائی، آوارہ کتوں کی تلفی، مراکز صحت میں معیاری طبی سہولیات، مفت ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری، سرکاری سکولوں اور کالجوں میں سہولیات، تعلیمی معیار، عمارتوں کی تزئین و آرائش، سٹریٹ لائٹس، واٹر فلٹریشن پلانٹس کے مکمل آپریشنل ہونے سمیت پبلک پارکس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ عوام الناس کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی اور سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہونگے۔ معیاری سہولیات عوام کا حق اور ہماری محکمانہ و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں