22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںقصور،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کیلئے رمضان سہولت بازاروں میں...

قصور،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کیلئے رمضان سہولت بازاروں میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

قصور۔ 14 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کا ماڈل بازار میں قائم رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہ‘سبزیوں،پھلوں،چکن،چینی و دیگر اسٹالز پر تمام اشیاء کی دستیابی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں خریداری کیلئے آنے والے صارفین سے بھی قیمتوں اور معیار بارے دریافت کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں سہولیات کی فراہمی کے لئیانچارجز‘مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی محکموں کے فوکل پرسنز مصروف عمل ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کیلئے رمضان سہولت بازاروں میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ سستی اشیاء کی فراہمی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کر رہی ہے اور اشیائے خور و نوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572594

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں