قصور، بابا شاہ کمال چشتی ؒ کے سالانہ عرس میں عقیدت مندوزائرین کی آمدکاسلسلہ جاری

286

قصور۔ 28 جولائی (اے پی پی):حضرت بابا شاہ کمال چشتی ؒ کے سالانہ عرس میں پاکستان کے کونے کونے سے عقیدت مندوزائرین کی آمدکاسلسلہ جاری ہے۔ ان کے مزار شریف پر جانے کیلئے عقیدت مندوزائرین کو 102سیڑھیاں چڑھ کر جاناپڑتاہے۔

قصور شہر کے سب سے اونچے ٹیلے پر واقع دربار شریف کے اردگرد آثارقدیمہ کے نشانات آج بھی موجودہیں۔ بابا جی کے سالانہ عرس مبارک پر آنیوالے عقیدت مندوزائرین نے ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باباجی کے مزارشریف پر آکرروحانی و قلبی سکون ملتاہے۔

اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری دینا بڑے نصیب کی بات ہے اسی وجہ سے ہم اکثر قصورمیں جب بھی آتے ہیں تو حضرت باباشاہ کمال چشتی ؒ اور حضرت سید بابا بلھے شاہؒ کے مزار شریف پر حاضری ضروردیکر جاتے ہیں۔ بابا جی کے سالانہ عرس کے موقع پر قصور پولیس کی طرف سے سخت فول پرو ف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 خاردار تاریں لگاکر راستوں کو بندکیاگیا‘سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے‘میٹر ڈیٹیکٹرکی مدد سے چیک کرنے کے بعد زائرین کو مزار شریف پر جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔جگہ جگہ گرم گرم جلیبیاں‘تکلمے‘بچوں کے کھلونوں کے سٹال بھی سجے ہوئے ہیں۔