قصور، تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس کی کارروائی، ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد

147
heroin

قصور. 15 جولائی (اے پی پی):قصورمیں تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے منشیات فروش سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ایس ایچ او زاہد جمیل کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش غلام نبی عرف لبو کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم گنڈا سنگھ اور گردونواح میں ہیروئن فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کرتا تھا‘ ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔