قصور، زیادتی کیس میں مجرم کو عمر قید اور ساڑھے 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا

139

قصور۔ 02 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن قصورچوہدری فرخ حسین نے12سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا،ایڈیشنل سیشن جج قصورنے مجرم کو عمر قید اور ساڑھے 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔استغاثہ کے مطابق 2 سال قبل قصورکے نواحی علاقے میں مجرم اعظم نے 12 سالہ ثناء کو نشہ آور شربت پلا کر زیادتی کی۔

پولیس تھانہ صدر قصور نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاتھا۔جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری فرخ حسین نے مجرم اعظم کو عمر قید اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے ہرجانہ کی ادائیگی کی سزا کاحکم سنا دیا۔