قصور۔23 اکتوبر (اے پی پی):قصورمیں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی گئی جبکہ منشیات ڈیلر امین عرف امینی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس کی ایس ایچ او محمد امین کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوران سپیشل ناکہ بندی بھوپے وال موڑ سے منشیات کے بڑا ڈیلر امین عرف امینی سکنہ چک 69 گرفتار کر لیا ‘ ملزم کے قبضہ سے 20 کلو 630 گرام چرس، ایک کلو 200 گرام آئس اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔
ملزم پتوکی سمیت دیگر اضلاع میں بھی منشیات کی بڑے پیمانے پر سپلائی کا مکروہ دھندے میں ملوث ہے،گرفتاری کے وقت ملزم امینی اپنے گاؤں چک 69 سے پتوکی منشیات سپلائی کر رہا تھا‘ بھوپے وال موڑ کے قریب تھانہ صدر پتوکی پولیس کی سپیشل ناکہ بندی کے دوران اسے منشیات سمیت دھر لیا،ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس سمیت دیگر ادارے بھی عرصہ دراز کوششیں کر رہے تھے‘ ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او قصور محمدعیسیٰ خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں‘معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے آخری ناسور کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔