27.7 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںقصورکے نواح چونیاں میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ارکان زخمی...

قصورکے نواح چونیاں میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ارکان زخمی حالت میں گرفتار

- Advertisement -

قصور ۔ 07 اپریل (اے پی پی):قصورکے نواح چونیاں میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ارکان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ۔پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایاکہ تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ میں واردات کر کے فرار ہونیوالے 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار‘ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت علی نواز سکنہ بند روڈ لاہور اور شیراز اسلم سکنہ گوجرانوالہ کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو انتہائی خطرناک اور 40 کے قریب سنگین وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے‘ ڈاکو شہری دلاور حسین کیساتھ واردات کر کے دیہاتیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے‘ 15 کی اطلاع پر پولیس موقعہ پر پہنچ رہی تھی کہ لنک نہر کے قریب 02 ڈاکو زخمی حالت میں پڑے تھے‘پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو اسلحہ اور چھینا گیا مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا‘ ڈاکوؤں کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کردیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں