قصور۔ 26 اگست (اے پی پی):قصور دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ریسکیو ذرائع نے ”اے پی پی“کو بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کے ہنگامی انخلاء کے لیے ہائی الرٹ ہے‘دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے،دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ 95 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں سے 2281 افراد کے ہنگامی انخلاء کو مکمل کر چکیں، ریسکیو ٹیموں نے 1068 مویشیوں کوبھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دریائے ستلج میں اڑھائی لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی متاثرہ علاقوں سے ہنگامی انخلاء کی تیاریاں مکمل ہے۔
متعدد خاندانوں کا اپنے گھر بار چھوڑنے سے انکار پر ضلعی انتظامیہ انخلاء کے لیے متحرک ہے،ضلعی انتظامیہ نے تلوار پوسٹ شیخ پورہ نو کے مقام پر سیلاب متاثرین کے قیام و طعام کا انتظام کر لیا۔