قصور ،دو منشیات فروش گرفتار ، چرس اور ہیروئن برآمد

112
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

قصور۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):پولیس تھانہ صدر قصور نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس اور ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر قصور نے خفیہ اطلاع پر کھیم کرن روڈ اور قادی ونڈ روڈ کے نزدیک چھاپے مارے اور ایک مقام پر ملزم ناصرکے قبضہ سے دس کلوگرام چرس برآمد جبکہ ملزم شاہد کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ہیرون برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔