قصور ،زہریلی شراب کشید اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 28 ملزمان گرفتار

135
ملتان پولیس کی بڑی کارروائی، شراب برآمد،ملزم گرفتار

قصور. 08 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں کی ہدایت پرقصور پولیس کا زہریلی شراب کشید اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 28 ملزمان گرفتار، 1651 لیٹر دیسی شراب اور چالوبھٹیاں برآمد۔

ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں نے بتایاکہ بدنام زمانہ 28 زہریلی شراب فروش ملزمان کوگرفتارکرکے انکے قبضے سے 1651 لیٹر دیسی شراب اور 70 لیٹر لاہن برآمد کرلی گئی‘سب سے بڑی کاروائیاں تھانہ کوٹرادھاکشن اور سٹی پھولنگر پولیس کی طرف سے عمل میں لائی گئی‘

تھانہ کوٹرادھاکشن سے 400 لیٹر جبکہ سٹی پھولنگر سے 490 لیٹر دیسی شراب اور چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں جبکہ تھانہ اے ڈویژن قصور نے 60، بی ڈویژن قصورنے 180، گنڈاسنگھ 30، منڈی عثمانوالا 100، صدر قصور 55 اور مصطفی آباد پولیس نے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی اسی طرح تھانہ راجہ جنگ نے 45، شیخم نے 20، الہ آباد نے 111 لیٹر،

سٹی چونیاں نے 85، سٹی پتوکی 50، صدر پتوکی 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں نے بتایا کہ زہریلی شراب کشید اور فروخت کرنیوالے بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا‘

ملزمان دیسی شراب نیو ائیر نائٹ اور کرسمس کے کیلئے سٹاک کر رہے تھے‘ زہریلی شراب فروش ملزمان کسی معافی کے مستحق نہیں جنہوں نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے‘ آخری شراب فروش کی گرفتاری تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔