قصور۔ 04 اپریل (اے پی پی):مارچ کے مہینے میں 4059 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 3749 ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان نے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس ریسکیو آفس قصور میں منعقد کیا گیا اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر قصور کنٹرول روم انچارج ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچارج سٹور انچارج پتوکی کوٹ رادھا کشن چونیاں پھولنگر مصطفی آباد الہ آباد اور کھڈیاں سے اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے ریسکیو 1122 سروس کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام الناس کو بروقت معیاری ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کنٹرول روم انچارج مسٹر روح الامین نے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصور نے مارچ کے مہینے میں 3749 ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے ان آپریشنز میں 4059 ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 1426 افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی جبکہ 2530 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا ،
اس کے علاوہ 103 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 1231، میڈیکل ایمرجینسی کی تعداد 2038، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 104 واقعات عمارتیں گرنے کے 04 واقعات پانی میں ڈوبنے کے 01 واقعات رپورٹ ہوئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578421