21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور ،وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر...

قصور ،وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر نے مین فیروز پور روڈ کا دورہ کیا

- Advertisement -

قصور۔ 02 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی نے مین فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ صفائی و نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار، میونسپل کارپوریشن کے افسران ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مین شاہراہ پر صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھانے اور مین شاہراہوں کے تمام حصوں کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی جگہ گندے پانی کے ٹھہراو? کی اجازت نہ دی جائے اور نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل فعال رکھے جائیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے متعلقہ اداروں کو تاکید کی کہ صفائی اور دیگر سہولیات کی بہتری کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے ۔اس دوران ڈی سی عمران علی نے ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے جانے کے احکامات جاری کیے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591449

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں