قصور۔ 26 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیس سیلاب متاثرین کی حفاظت اور خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے۔قصور پولیس سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل، سینکڑوں متاثرین کو کروڑوں روپے مالیت کے مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
پولیس ترجمان قصور نے بتایا کہ ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں کی زیر قیادت پولیس دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے‘ گزشتہ روز پولیس نے ریسکیو آپریشن کے دوران بچوں، ضعیف شہریوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا‘ دیہاتوں میں جا کر پولیس اہکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کے مال مویشی بھی محفوظ مقامات پر پہنچائے‘قصور پولیس کی طرف سے اعلانات کروائے گئے،
اہلکاروں نے متاثرین کا سامان سروں پر رکھ کر مدد فراہم کی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ آپریشن تھانہ گنڈاسنگھ، عثمانوالا اور کنگن پور کے مختلف دیہات چندا سنگھ، گٹی کلنجر، ہاکو وارّہ، ولے والا، بھکھی ونڈ وغیرہ میں کیا گیا۔