قصور ،ون ڈش کیخلاف ورزی پر شادی ہال کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

87
National Highways and Motorway Police

قصور۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرتحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان کی ون ڈش پر عملدرآمد کے حوالے سے شادی ہالوں کی چیکنگ ،ون ڈش کیخلاف ورزی پر شادی ہال کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان نے ون ڈش پر عملدرآمد کے حوالے سے شہر کے مختلف شادی ہالوں کی چیکنگ کی تا ہم خلاف ورزی پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور وارننگ دی کہ آئندہ خلاف ورزی پائی گئی تو شادی ہال کو سیل کر کے مقدمہ درج کیا جائیگا۔