31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور ،پتنگ بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، پتنگ باز ہزاروں پتنگوں،...

قصور ،پتنگ بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، پتنگ باز ہزاروں پتنگوں، سینکڑوں چرخیوں سمیت گرفتار،پولیس ترجمان

- Advertisement -

قصور۔ 23 مئی (اے پی پی):پتنگ بازوں کے خلاف بڑےکریک ڈاؤن کے دوران 07 پتنگ باز ہزاروں پتنگوں، سینکڑوں چرخیوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔.تھانہ بی ڈویژن پولیس کی ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں بڑی کاروائی کی گئی۔

پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 1300 پتنگیں، 75 ڈور کی بڑی چرخیاں اور مشین، 08 موٹر سائیکل اور ایک کیری ڈبہ برآمد ہوا۔ ملزمان تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ چاہ بلندے والا کے قریب گروہ کی شکل میں پتنگ بازی کر رہے تھے۔

- Advertisement -

قصور پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پتنگوں اور ڈور کی چرخیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600700

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں