22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتجارتی خبریںقصور ،گنے کی فصل کوکھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیوں میں کاشت کرنے...

قصور ،گنے کی فصل کوکھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیوں میں کاشت کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

قصور۔28اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گنے کی فصل کوکھلے سیاڑوں اور گہری کھیلیوں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کمادکی کاشت کیلئے ہموار زمین میں گہرا ہل چلاکرمناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگایاجائے اور پھررجرکے ذریعے 10سے 12انچ کی گہری کھیلیاں چارفٹ کے فاصلے پربنائی جائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ ان میں پہلے فاسفورس اورپوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دولائنیں چھ انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سپرے آپس میں ملے ہوں جس کے بعد ان ک مٹی کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے اوربیج پر مٹی ڈالنے میں احتیاط کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار مذکورہ صورتحال میں سہاگہ نہ پھیریں بلکہ ہاتھ یاپاؤں سے مٹی ڈالیں اور ہلکاپانی لگادیں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں